عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی آج سماعت کرے گی، اس کے علاوہ بھارت اپنے جاسوس کلبھوشن کے حق میں اپنی درخواست دائر کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے شہر دا ہیگ میں عالمی عدالت کے جج نے 13 جون کو ایک حکم کے ذریعے بھارت کو 13 ستمبر کو درخواست دینے کا کہا تھا اس کے علاوہ عالمی عدالت نے
پاکستان کو 13 دسمبر کو اس کا جواب دینے کا حکم بھی دیا تھا۔بلوچستان سے گرفتار کیے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ایک پاکستانی فوجی عدالت نے اپریل میں سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا، بھارت نے پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنی درخواست میں سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کی عدالت سے استدعا کی۔ پاکستان کو 13 دسمبر کو اس کا جواب دینے کا حکم بھی دیا تھا۔بلوچستان سے گرفتار کیے گئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ایک پاکستانی فوجی عدالت نے اپریل میں سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا، بھارت نے پاکستانی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اپنی درخواست میں سزائے موت پر عملدرآمد رکوانے کی عدالت سے استدعا کی۔