روہنگیا مسلمانوں کیلئے چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے اہم اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانی مانی شخصیت اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے میانمار کے مظلوم اور بے آسرا مسلمانوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میانمار کے اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے ایکارب روپے کی امداد دیں گے جس میں ان کیلئے رہائش بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں روہنگیا کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے اور ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنی چاہئے۔ واضح رہے کہ ملک ریاض اسسے قبل بھی روہنگیا کے مسلمانوں کی مالی امداد کر چکے ہیں۔