وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میانمار حکومت کی طرف سے لینڈنگ حقوق ملنے کے بعد روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی سامان بھیج سکتا ہے. منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی امداد کرتا رہا ہے اور ہم اب بھی اس کیلئے تیار ہیں تاہم میانمار حکومت کی طرف سے امدادی سامان کی ترسیل کیلئے لینڈنگ رائٹس درکار ہوں گے.
برکس اعلامیہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سفراء کانفرنس میں دی جانے والی تجاویز پارلیمنٹ اور دیگر فورمز پر پیش کی جائیں گی.