نیب نے ریفرنسز کیلئے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ حاصل کر لیا. نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایس ای سی پی کے حکام نے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ نیب کے حکام کردیا ، چودھری شوگرملزسے متعلق جوائنٹ ڈائریکٹرایس ای سی پی علی عدنان انکوائری کررہے ہیں،نیب حکام نے شریف خاندان کو مزید طلب نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےدستیاب ریکارڈ سے شریف خاندان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،
جس کیلئے ایس ای سی پی سے چودھری شوگر ملز کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا جبکہ جے آئی ٹی ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے ملنے والی دستاویزات کو ریفرنسز کا حصہ بنایا جائے گا.
نیب نے ریکارڈ ٹمپرنگ کے حوالے سے ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر ماہین فاطلمہ کو بھی طلب کر نے کا فیصلہ کیا ہے.