فرار کے تمام راستے بند،نوازشریف کیلئے اب تک کی سب سے بُری خبر آگئی


سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی. جاوید اقبال جعفری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلافریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ نوازشریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نوٹس کے باوجود نیب میں پیش نہیں ہو رہے، خدشہ ہے کہ وہ قانونی کاروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے.

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا حکم دیا جائے.