پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر بدکرداری اور کرپشن کے الزامات لگانے والی عائشہ گلالئی نے اب ان کی ویڈیوز بھی ”لیک“ کر دی ہیں۔
جی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر عائشہ گلالئی کے نام سے موجود ایک اکاﺅنٹ پر 2 ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جو پرانی ہیں اور اس سے قبل بھی منظرعام پر آ چکی ہیں اور اس میں کوئی بدکرداری وغیرہ تو نہیں البتہ عمران خان پاکستان آرمی کے جرنیلوں کے خلاف بات کر رہے ہیں۔
جرنیلوں سے متعلق عمران خان کی گفتگو والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ”میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس سے عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں جو پاکستان کی مسلح افواج کے خلاف گفتگو کر رہے ہیں۔“
“ایک لیڈر 20 ہزار لوگ سڑکوں پر نکال لئے تو آرمی جرنیل کا پیشاب نکل آتا ہے۔ جرنیل بزدل ہوتے ہیں۔” عمران نیازی کے پاکستان آرمی کے مطلق خیالات pic.twitter.com/M7A1Loxs6N
— Ayesha Gulalai (@AyeshaGuIaIai) August 14, 2017
//platform.twitter.com/widgets.js
دوسری ویڈیو ایک ایسی عورت کی ہے جو عمران خان کی پریس کانفرنس کے دوران آتی ہے اور اپنے کسی مسئلے پر دہائیاں دیتی ہے۔ یہ ویڈیو تو تمام ٹی وی چینلز نے بھی چلائی تھی۔ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا گیا کہ ”عمران نیازی کے پاس کے پی کے سے عورت فریاد لے کر آئی اور نیازی نے اسے دھکے دے کر پیچھے کر دیا، جو شخص عورتوں کی عزت نہیں کرتا، ملک کیا چلائے گا۔“
عمران نیازی کے پاس KPK سے عورت فریاد لئے کر آئی اور نیازی نے اسے دھکا دے کر پیچھے کر دیا، جو شخص عورتوں کی عزت نہیں کرتا ملک کیا چلائے گا۔ pic.twitter.com/ECkJJygJkM
— Ayesha Gulalai (@AyeshaGuIaIai) August 14, 2017
//platform.twitter.com/widgets.js
سوشل میڈیا پر عائشہ گلالئی کے حمائتیوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیوز ”لیک“ ہوئی ہیں حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے اور پی ٹی آئی کے چاہنے والوں نے یہ اعتراض بھی اٹھایا ہے کہ یہ اکاﺅنٹ عائشہ گلالئی کا نہیں ہے اور اس موقف کو تقویت اس سے بھی ملتی ہے کہ یہ اکاﺅنٹ جولائی 2017ءمیں بنایاگیا۔