عارف والا (آن لائن ) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے کلہاڑی کے وارکے 3بچوں کی ماں کو موت کے گھاٹ اتاردہاتفصیل کے مطابق نواحی گائوں 31/KB میں ادللہ دتہ جکھڑکی بیٹی صغراں بی بی کو خاوند شاہد خان نے گھریلو ناچاقی پرکلہاڑی کے وارکرکے موت کے گھاٹ اتارد دیا لاش قریبی فصل جوار سے برآمد ملزم جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب
ہوگیا تھانہ احمدیار پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے آرایچ سی ہسپتال محمدنگر پہنچادیا مقدمہ درج ۔ مقتولہ کے بھائی غلام علی جکھڑ نے’’آن لائن‘‘ کو بتایا کہ شاہد خان سے ہمشیرہ صغراں بی بی کی 15 سال قبل شادی ہوئی اور دونوں میں اکثر اوقات جھگڑا رہتاتھا شاہد خان نے میری ہمشیرہ کو نا حق قتل کردیا ہے مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی