پسرور(ویب ڈیسک) ورکنگ باﺅنڈری کے پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور کا ڈپٹی کمشنر نیراج کمار ہوٹل میں 2 کال گرلز کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا رہا اس دوران کمرے میں لگے ہوئے خفیہ کیمرے نے اس کی تمام حرکات کو محفوظ کر لیا ڈپٹی کمشنر جو کہ نشہ مین لگتے ہیں
ان کی قابلِ اعتراض حالت میں دو نیم برہنہ لڑکیوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پرکٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نوٹ لے لیا اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر معطل کر کے کمشنر آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ڈویژنل کمشنر جموں نے ڈپٹی کمشنر ادھمپور نیراج کمار کی فوری انکوائری کا حکم جاری کیا ہے جرم ثابت ہونے پر اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔