اسلام آباد(اردو افیشل) عائشہ گلالئی کے الزامات کی گونج اسمبلی تک بھی پہنچ گئی جہاں ایوان نے متفقہ طورپر ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لیے قرارداد منظور کرلی تاہم تحریک انصاف کی رہنماءشیریں مزاری نے کمیٹی بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف نے انہیں ایوان میں گالی دی اور معافی نہیں مانگی، خواجہ آصف کا توثبوت ہے کہ انہوں نے گالی دی ، ایک عورت پرکمیٹی بنارہے ہیں تو خواجہ آصف کیخلاف بھی بنائیں ۔
وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ان کیمرہ کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز مستر د کرتے ہوئے شیریں مزاری کاکہناتھاکہ جب خواجہ آصف نے کہاتھا تو مسلم لیگ ن کی خواتین خاموش تھیں، انہیں تب شرم وحیاءنہیں تھی، کوئی شرم کوئی حیاءنہیں کہ عورتوں کو اسمبلی کے فلور پر گالی دی جائے ۔