اوکاڑہ کینٹ(اردو آفیشل ) حقیقی بیٹی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم نے تھانہ ستگھرہ کی حوالات میں خود کشی کرلی۔ تھانہ ستگھرہ کی حوالات میں خودکشی کے واقع پر ڈی پی او اوکاڑہ کا نوٹس محرر اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار معطل ترجمان پولیس کے مطابق محمد انور نامی شخص نے گزشتہ رات تھانہ میں خود کشی کر لی غفلت لاپرواہی پر ڈی پی او اوکاڑہ نے ڈیوٹی محرر عاشق حسین اورپہرہ پر مامور محمد عثمان کانسٹیبل کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابق محمد انور نامی شخص جس کو اپنی حقیقی بیٹی کے ساتھ مبینہ زناء حرام کاری کے الزام میں گرفتار کیا تھا
ملزم محمد انورنے گزشتہ رات اپنے زار بندکا پھندابنا کر خود کشی کرلی ۔واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او اوکاڑہ نے نائٹ محرر عاشق حسین اور پہرہ پر مامور کانسٹیبل محمدعثمان کو معطل کر دیا اور واقعہ کی انکوائری ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ نورکے سپر د کر دی اور احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ غفلت کے مرتکب اہلکار وں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ قانون کے نظر میں سب برابر ہیں اگر اہلکاروں کی کوئی غفلت پائی گئی توان کے خلاف مقدمات درج کر کے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا