ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزارت اعظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،پرانی پالیساں جاری رکھنے کا اعلان کیا


ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزارت اعظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،پرانی پالیساں جاری رکھنے کا اعلان کیا
اُردو آفیشل۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ تک جو پالیساں تھیں وہی جاری رکھی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے سیکرٹری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ریفرنس جمع کرانے والوں کو خوش آمدید کہیں گے، پاکستان کے ہمیشہ دشمن رہے ہیں جن کا مقابلہ کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ، کابینہ کے بارے میں پارٹی فیصلہ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ جمعہ تک جو پالیسیاں تھیں وہی جاری رہیں گی اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے