سابق وزیراعظم کی وزیراعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقاتیں،نوازشریف اپنی رہائشگاہ کشمیر پوائنٹ پہنچ گئے
اُردو آفیشل۔ سابق وزیراعظم نواز شریف وزیراعظم ہاﺅس خالی کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ کشمیر پوائنٹ مری پہنچ گئے ۔قبل ازیں نواز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس کے سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں ،اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے،نواز شریف نے سٹاف مصافحہ کرتے ہوئے کہا آپ لوگوںنے بہت تعاون کیا اورآپ کےساتھ کام کر کے بہت اچھا لگاجس پر میں آپ کا مشکور ہوں۔ وزیراعظم ہاﺅس کے عملے نے نواز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا،سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی رہنماﺅں پرویز رشید ،آصف کرمانی، اسحاق ڈار اور دیگر نے رخصت کیا ۔
اب نئے وزیراعظم کےلئے وزیراعظم ہاو¿س کو آراستہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے شاہد خاقان عباسی کو 45 روز کےلئے عبوری وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ منگل کی شام تک نئے وزیراعظم کا انتخاب ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا جس کے نتیجے میں ان کی وزارت عظمیٰ ختم اور کابینہ تحلیل ہوگئی۔