اسلام آباد (اردوآفیشل تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2017ء) نعیم بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے پاناما کیس سے پیچھے ہٹنے کیلئے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی جانب سے تہلکہ خیز انکشاف کیا گیا ہے۔ نعیم بخاری نے انکشاف
کیا ہے کہ انہیں پاناما کیس کو چھوڑنے کیلئے رشوت کی پیش کش کی گئی تھی۔رشوت کی پیش کش حکومت میں موجود لوگوں کی جانب سے کی گئی تھی۔ نعیم بخاری کا دعوی ہے کہ جن لوگوں نے انہیں رشوت کی پیش کش کی تھی وہ آج بھی اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ پاناما کیس سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کے سامنے 9 ماہ تک چلا۔ اس دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری ہی وہ شخص تھے جنہوں نے شریف خاندان کیخلاف دلائل دیے۔ جبکہ شریف خاندان کیخلاف پٹیشن شیخ رشید اور جماعت اسلامی کی جانب سے بھی دائر کی گئی تھی۔ تاہم دونوں جانب سے کوئی بھی وکیل اس کیس میں دلائل نہ دے پایا۔