آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے لاہور روانہ


آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے لاہور روانہ
اُردو آفیشل۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور کیلئے روانہ ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور کے لئے روانہ ہو چکے ہیں جو لاہور پہنچ کر کور ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دہشتگردی اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاکوٹ لکھپت خود کش حملے میں زخمی افراد کی عیادت کیلئے اتفاق اور جنرل ہستپال میں بھی جا نے کا امکان ہے۔