شریف خاندان کی بلاول سے امیدیں وابسطہ،مریم نواز نے حکومت کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بلاول کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا


شریف خاندان کی بلاول سے امیدیں وابسطہ،مریم نواز نے حکومت کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بلاول کی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا
اُردو آفیشل۔ سیاسی امور میں وزیر اعظم کی معاونت کرنے والی مریم نواز نے اب پاناما کیس کے بعد حکومت کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے بلاول بھٹو سے رابطہ کر کے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی شدید مخالف مریم نواز کو مشیروں نے مشورہ دیا ہے کہ وہ پاناما کیس سے پیدا ہونے والے سیاسی بحران سے نکلنے کیلئے بلاول بھٹو سے رابطہ کریں اور مدد کی اپیل کریںجس کے بعد مریم نواز نے اپنے والد وزیراعظم نواز شریف سے مشاورت اور اجازت کے بعد بلاول سے رابطہ کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے اپنے رفقاءسے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت کی بقاءکی خاطر انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنے رفقاءسے مشورہ کیا ہے کہ اگر سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نواز نے رابطہ کر لیا تو وہ ایسا پیغام دینا چاہتے ہیں جو جمہوریت کے حسن کو مزید دوبالا کرے اور رہتی سیاست تک ملک کی 2نامور جماعتوں کے نئے ابھرتے ہوئے سیاستدان پہلے رابطے پر جمہوریت کے لئے اچھا شگون دیں۔
یاد رہے چند ماہ قبل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر مریم نواز نے ”ہیپی برتھ ڈے بھائی“ کہہ کر مبارکباد دی تھی تو دوسری جانب بلاول بھٹو نے”تھینکس بہن“ کہہ کر جواب دیاتھا۔