کراچی(نیو زڈیسک)قومی ادارہ صحت نے عید الاضحی پرکانگو وائرس پھیلنے کے خدشات ظاہر کردیئے ہیں اور کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی سفارشات چاروں صوبائی حکومتوں کوکردی ہیں۔قومی ادار ہ صحت اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے کانگو وائرس کے حوالے سے اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ملک بھر میں مارچ سے مئی تک اور اگست سے اکتوبر تک کانگو وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔کانگو وائرس کے باعث پشاور ، ہزارہ ڈویژن ، بنوں ڈویژن ،ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں اب تک چودہ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔بعض افغان مہاجرین بھی کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
اور اگست سے اکتوبر تک کانگو وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔کانگو وائرس کے باعث پشاور ، ہزارہ ڈویژن ، بنوں ڈویژن ،ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں اب تک چودہ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔بعض افغان مہاجرین بھی کانگو وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔