سپریم کورٹ کا شریف خاندان سے انوکھا مطالبہ،وہ دستاویزات مانگ لیں جو اب تک کوئی بناہی نہ پایا،ہر کوئی ہکا بکا ہو کر رہ گیا


سپریم کورٹ کا شریف خاندان سے انوکھا مطالبہ،وہ دستاویزات مانگ لیں جو اب تک کوئی بناہی نہ پایا،ہر کوئی ہکا بکا ہو کر رہ گیا
اُردو آفیشل۔ سینئر تجزیہ نگار حبیب اکرم نے کہاہے کہ پاناماکیس کی سماعت کے دوران وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو جے آئی ٹی نے کہا تھا کہ سکریپ یہاں سے گیاہے یا نہیں گیا تو وہ سکریپ نہیں تھا وہ مشینری تھی جو کہ ابوظہبی سے گئی تھی ۔انہو ں نے کہا کہ مشینری دبئی سے ابوظہبی گئی اور پھر آگے جدہ چلی گئی ۔سلمان اکرم راجہ کے اس سوال پر سپریم کورٹ کے بینچ کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ ابو ظہبی سے تو چلی گئی تو پھر دبئی اور ابو ظہبی کے درمیان کسٹم کے دستاویزات کہاں ہے ۔حبیب اکرم کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کے بینچ کے اس ریمارکس پر ہم سب شاک میں ا ٓگئے کیونکہ دبئی اور ابو ظہبی میں تو کسٹم کے ڈاکومنٹ نہیں ہوتے ،وہ تو کم از کم 1972سے نہیں ہیں کیونکہ وہ تو ایک وفاق بن چکاہے ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام نقطہ نظر میں تجزیہ کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہناتھا کہ آج صبح جب سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہو اتو سلمان اکرم راجہ نے خود کو آسان گراﺅنڈ میں نہیں پایا ، سوال انتے زیادہ تیکھے تھے کہ ان کے لیے جواب دینا مشکل تھا ۔سلمان اکرم راجہ ہر سوال کا جواب دینے کی کوشش کرتے رہے ،جہاں سوال اور لیپ ہو جاتے تو وہ ججز سے درخواست کرتے کہ پہلے سوال کا جواب دینے دیجئے ۔