جعلی دستاویزات ،مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا !


اسلام آباد (اردو آفیشل) پاناما عملدر آمد بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز کی ٹرسٹ ڈیڈ میں کیلبری فونٹ کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرانے پر 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید شیخ نے سلمان اکرم راجہ سے کہا کہ

ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ عدالت میں جعلی دستاویزات جمع کرائی جائیں گی، فرانزک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرسٹ ڈیڈ کے وقت کیلبری فونٹ دستیاب نہیں تھا۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے مزید کہا کہ فرانزک آڈٹ میں پتا چلا کہ دستخط والا صفحہ دوبارہ استعمال ہوا، رپورٹ میں مریم نواز کے دستخط کو بنیاد بنایا گیا ہے جبکہ دونوں صفحات پر ایک جیسی ہی غلطی کی گئی ہے، بظاہر عدالت میں جعلی اور خود ساختہ دستاویزات پیش کی گئیں، اٹارنی جنرل بتائیں کہ جعل سازی پرکیاکارروائی ہوسکتی ہے؟ جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ اس جرم پر 7 سال قیدکی سزاہوسکتی ہے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے موکل نے یہ جرم کیا ہے؟ جس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم کیلبری فونٹ پراپناموقف دیں گے۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے مزید کہا کہ کیلبری فونٹ کوچھوڑیںعدالت میں جعلی دستاویزات دی گئیں، ایسا کیسے ہوگیا ؟ ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ پر چھٹی کے دن نوٹری پبلک کی مہرلگائی گئی حالانکہ چھٹی کے دن تو برطانیہ میں کوئی فون بھی نہیں اٹھاتا۔