اب تک تو پاکستانی عوام پر پیٹرول بم گرائے جا رہے تھے لیکن اب ایک خوشی کی خبر بھی پاکستانیوں کے لئے آ گئی ، اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی ہے، جس کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا کی جانب سے تیارکی جانے والی تجویز منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،
اگر ایسا ہو جاتا ہے تو پاکستان میں کرایوں کی مد میں جو پیسے بٹورے جا رہے ہیں اس میں بھی کمی آ ئے گی اور مہنگائی کا طوفان بھی تھمے گا دوستو اگر آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو دوستوں کسیاتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار بھی ضرور کیجئیے