بلاول بھٹو نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے انتقامی سیاست شروع کر دی ہے اور اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں گے اور ملک بھر میں دھرنے دئے جائے گے ۔ جب کہ دسمبر 26 میں ایک اجلاس کیا جائے گا جس میں اہم فیصلے کئے جائے گے ۔ اور مستقبل کے بارے میں اپنا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ میڈیا کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں اس سیاسی انتقامی کاروائیاں کی جا رہئ ہے جو کہ بالکل بھی برداشت نہیں کی جائےگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ہم مزید ایسی کاروائیاں برداشت نہیں کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس کی وجہ سے ہمیں ہی فائدہ ہوگا ۔
اور ہمیں نئے پاکستان میں پرانی سیاست کرنے کا موقع ملے گا ۔ عمران خان اور ان کی ٹیم نے عدالتی احکامات کی نافرمانی کی ہے کیونکہ حکم تھا کہ عدالتی کاروائی کے بارے میں میڈیا کو کسی قسم کی خبر نہیں دی جائے گی ۔ اور نہ ہی اس پر بحث کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آصف علی زرداری بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تھے اور اس دوران پیپلز پارٹی نے بھر پور قوت کا مظاہرہ کیا تھا ۔