ستارے بتائیں گے خواتین کی پسند


حسن نے اس دنیا میں بہت سے لوگوں کو راہ راست سے ہٹایا ہے اور سہی راہ پر شاید ہی کہیں لگایا ہو جازب نظر چہرہ اور حسن ہمیشہ سے ہی مردوں کی کمزور ی رہا ہے لیکن اس کے بارے میں خواتین کے خیالات کیا ہوتے ہیں اسے جاننے کی کوشش بہت سے مرد کرتے ہیں اور اس تجسس میں ہی رہتے ہیں کہ لڑکیوں کو کس قسم کے مرد پسند ہوتے ہیں ابھی حال ہی میں ماہر نجوم نے ایک تحقیق میں یہ گتھی سلجھاتے ہوئے اس راز سے پردہ بھی اٹھا دیا ہے ویب سائٹ speakingtree.in کے مطابق ماہرین نے چار برج بتائے ہیں جن کے حامل مردوں کو خواتین سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔ ان میں برج جدی(22دسمبر تا 20جنوری) ، برج میزان (23ستمبر تا23اکتوبر) ، برج اسد (23جولائی تا 22اگست) اور برج جوزا(21مئی تال 20جون) شامل ہیں۔برج جوزا کے مردوں کے متعلق ماہرین کہتے ہیں کہ ایسے لوگوں کی شخصیت ہی اتنی دلکش ہوتی ہے کہ خواتین خودبخود ان کی طرف کھنچی چلی آتی ہے۔ یہ مرد بہت نرم مزاج اور رومانوی طبیعت کے ہوتے ہیں۔برج اسد کے حامل مرد دل کے بہت اچھے ہوتے ہیں

برج جوزا کے مردوں کی طرح رومانوی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔لڑکیاں ان کے ساتھ فلرٹ کرنے میں جھجھک محسوس نہیں کرتیں۔برج میزان کے حامل مرد علم نجوم کی نظر میں بہت عجیب لوگ ہوتے ہیں۔ محبت ان کے نزید بہت گہرے احساس کا نام ہے۔ محبت اور ڈیوٹی میں توازن رکھنے کے لیے یہ بہت سوچ بچار کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ مرد بہت شرمیلے اور اپنی ذات کی نفی کرنے والے ہوتے ہیں تاہم لڑکیاں ان کی طرف بھی بہت راغب ہوتی ہیں۔برج جدی کے حامل مرد شکل و صورت کے حوالے سے خوش قسمت ہوتے ہیں۔ ان کی خوبصورتی ہی لڑکیوں کے لیے جاذب نظر ہوتی ہے۔ اس پر ان کا سٹائل اور بولنے کا اندازباقی مردوں سے اس قدر مختلف ہوتا ہے کہ لڑکیاں ان کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں۔دوستو آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ ضرور شئیر کیجئیے ہمارا مقصد آپ تک مختلف مسائل کی آگاہی پہنچانا اور آپ کو دنیا میں ہونے والی نت نئی تحقیقات سے روشناس کروانا ہے آپ کے فیڈ بیک کا ہمیں انتظار رہے گا