کیپٹن صفدر نے دوسری شادی کر لی، مریم نواز کو انکے کیے کی سزاء مل گئی، تاریخ کا بڑا سیاسی سکینڈل سامنے آگیا


پاکستانی سیاست کی بڑی خفیہ خبر سامنے آگئی، بہت بڑی سیاسی فیملی کے داماد نے کیا گل کھلایا؟

پاکستانی کی نمبر ون سیاسی شاہی فیملی کے داماد کی خفیہ شادی سامنے آگئی، میڈیا نے اس خبر کو کھلم کھلے انداز میں تو نہیں بتایا، ظاہر ہے سب کو اپنی جان پیاری ہے. جیسا کہ آپکو پتا ہے کہ سیاسی لوگ اپنی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لیے کسی کو بھی مار سکتے ہیں. لہٰذا اس فیملی نے میڈیا کو لفافے بھی دے دیے ہیں کہ کوئی اس خبر کو نشر نہ کرے اور انکے داماد کے کالے کرتوتوں سے پردہ نہ اٹھایا جائے.

سینئر صحافی ذولفقارراحت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی پارٹی کے داماد نے ایک خوبرو لڑکی سے شادی کی اور اب اس شادی سے ایک بچا بھی ہے جسکا نام اذان ہے. شادی کے بعد جب اس بیچاری لڑکی نے کہا کہ اب میری شادی سب کے سامنے آنی چاہیے لیکن یہ شخص پہلے حیلے بہانے کرتا رہا، اسی دوران ایک خوبصورت سا بیٹا پیدا ہوا، اب لڑکی نے زیادہ واویلا کیا کہ خدارا میری عزت کا معاملہ ہے، سب لوگوں کے سامنے مجھے بیوی تسلیم کریں تاکہ میری اور میرے بچے کی معاشرے میں عزت ہو. سب کو میرے بیٹے کے باپ کا نام پتا ہو تاکہ میرے بیٹے کو بڑے ہوکر کسی کی باتیں نہ سننی پڑیں.

لڑکی کے اس مطالبے کے بدلے میں اس بیچاری کے پیچھے ایسے لوگ لگا دیے گئے جو اسکو مارنے کے درپے تھے اور اسکو زبردستی پاکستان سے ترکی بھیج دیا گیا اور اسکو سخت وارننگ دی گئی اور کہا گیا کہ اگر اسنے زبان کھولی تو اسے مار دیا جائیگا. لیکن عید کے موقع پر اس لڑکی نے انتہائی دکھ بھرا ویڈیو بیان اپنے شوہر کو بھیجا اور اسکو کہا کہ آج عید کا دن ہے اور اس خوشی کے دن بھی میں صرف تمھاری وجہ سے رو رہی ہوں، تونے میرا دل توڑ دیا ہے، تونے مجھے برباد کیا ہے، جاتجھے اب الله پوچھے گا.

سینئر صحافی ذولفقار راحت کا کہنا تھا کہ میں نام بھی بتا سکتا ہوں لیکن ابھی کے لیے اتنی ہی معلومات کافی ہے کیونکہ اگر میں نے نام بھی بتا دیا تو مجھے مار دیا جائیگا. صحافی کا کہنا تھا کہ انکے پاس مزید اور ٹھوس ثبوت بھی موجود ہیں اور یہ پاکستان کی سیاست کا اتنا بڑا سکینڈل ہے کہ اگر یہ میڈیا پر بے نقاب ہوگیا تو ہر طرف ہلچل مچ جانی ہے. انکا مزید کہنا تھا کہ یہ شخص ایک بہت بڑی سیاسی پارٹی کا داماد ہے اور اسکے عدالت میں کیسز بھی چل رہے ہیں.

صحافی ذولفقار راحت کے اس انکشاف پر کہا جارہا ہے کہ یہ شخص اور کوئی نہیں بلکہ کیپٹین صفدر ہے کیونکہ کیپٹین صفدر ہی پاکستان کی بڑی سیاسی پارٹی کا داماد ہے اور کیپٹین صفدر ہی وہ داماد ہے جو عدالتی مقدموں کا سامنا کر رہا ہے!

آپ لوگوں کا اس بارے میں کیا کہنا ہے؟ اپنی قیمتی رائے کا اظہار ضرور کیجیے.