دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو قتل کردیا گیا ؟


لاہور( نیوز) سعودی عرب میں قید پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کی ہلاکت کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آیا ہے یہ دعویٰ پاکستانی صحافی اسد کھرل کی جانب سے کیا گیا ہے جو اس سے قبل بھی ذرداری کی شادی اور بچے کی پیدائش کے علاوہ کئی ایک متنازع دعوے کرچکے ہیں اسد کھرل نے اپنی ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب میں قید زید حامد کو ہلاک کردیا گیا ہے کھرل کے بقول انہیں کسی کے ذریعے یہ بات پتہ چلی ہے کہ سعودی عرب میں سزا پانے والے پاکستان کے دفاعی تجزیہ کار زید حامد کو دوران حراست منیٰ واقعے کے ایام میں ہلاک کیا گیا ہے ۔