فیصل رضا عابدی کو جب پولیس گرفاتر کر کے لے جارہی تھی تو کسی نے اس کی ویڈیو بنالی ہے اور اس میں لوگوں کے حکومت کے خلاف نعروں کو بھی ریکارڈ کیا ہے اور لوگ حکومت پر سخت تنقید کر رہے تھے اور اس پر کسی نے کہا کہ اس کو کس جرم میں گرفتار کر رہے ہو تفصیلات کے مطابق جس جرم میں فیصل عابدی کو گرفتار کیا گیا اس جرم کے مرتکب درجنوں لوگ آزاد دندناتے پھر رہے ہیں۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اس ملک کو توڑنے کی باتیں کرنے والے آزاد ہیں، بڑی بڑی مچھلیاں آزاد ہیں، لیکن محب وطن فیصل رضا عابدی کوجو ہمیشہ پاکستان کی سلامتی
اور استحکام کی بات کرتا اسے قید کردیا گیا۔دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری نے انصاف مہیا کرنے والے اداروں پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، جس ملک میں ملت جعفریہ کے مقتدر افراد کو بے دردی سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہو، اُن شہداء کے خاندان انصاف کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہوں اور اُن کو اب تک انصاف نہ ملا ہو اور مجرموں کو تختہ دار پر نہ لٹکایا گیا ہو، ایسے میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد یا تو لاپتہ کر دیئے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔باقی تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ کریں۔۔۔۔۔۔ اور اگر آپ کو ہماری ویڈیو اچھی لگے تو کمینٹ میںاپنی رائے ضرور دیںاور اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر ضرور کریں