شہباز شریف کو بھول جاؤ، نیب اب تحریک انصاف کے کس رہنما کو دبوچنے جارہی ہے؟ بریکنگ نیوز آگئی


شہباز شریف کی گرفتاری پر جشن منانے والی تحریک انصاف تیار رہے، ن لیگ کے بعد اب نیب تحریک انصاف کے کس اہم رہنما کو دبوچنے جارہی ہے؟ ایسا نام سامنے آگیا کہ سنتے ہی تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی، تفصیلات اس پوسٹ میں پڑھیں.

یاد رہے یہ بڑی خبر اس وقت سامنے آئی جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینئر رہنما راؤف کلاسرا سے کسی نے پوچھا کہ علیم خان پر نیب کب ہاتھ ڈالے گی؟ شہباز شریف تو گرفتار ہوگئے لیکن پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور پنجاب میں سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کو نیب کب گرفتار کرنے جا رہا ہے؟ رؤف کلاسرا کے انکشاف پر پوری پی ٹی آئی سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ ” پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور پنجاب کے وزیر بلدیات علیم خان کی گرفتاری بھی قریب ہے۔شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد صحافی عدیل راجہ نے ٹویٹ کی اور پوچھا کہ ”پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر رہنماءکی گرفتاری بھی ہونے جا رہی ہے؟ اس حوالے سے کوئی اطلاعات ہیں؟“

عدیل راجہ کی ٹویٹ پر معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے جواب دیتے ہوئے لکھا ”علیم خان۔۔۔ نیب کے پاس ان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بالخصوص دبئی کے اکاﺅنٹس کے حوالے سے جنہیں خفیہ طور پر والدین کے نام پر رقوم منتقل کرنے کیلئے استعمال کیا گیا۔“