کام والی ماسیاں اور نوکر رکھنے والے ہو جائیں ہوشیار، حکومت پاکستان کا نیا قانون، اگر آپکے گھر میں نوکر چاکر ہیں تو یہ انتہائی اہم خبر لازمی پڑھ لیں، پھر نہ کہنا کہ ہمیں تو جیل ہوگئی!
لاہور: حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے لئے ہفتہ وار چھٹی اور کم ازکم تنخواہ کے قانون پر عملد رآمد کو لازم قرار دینے کے لئے قانون سازی کا اعلان کر دیا، لیبر قوانین میں گھریلو ملازمین کو تحفظ دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو گھریلو ملازمین کے لئے بھی کم ازکم تنخواہ کے قانون پر عمل نہیں کرے گا، سزا پائے گا،حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ان کیلئے ہفتہ وار چھٹی اور کم ازکم تنخواہ کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے،لیبر قوانین میں مناسب ترامیم کر کے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لا کر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
کم از کم تنخوا کتنی دینی ہے، اسکا اعلان حکومت چند ہی دنوں میں کر دے گی.