وزیراعظم نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں آپ کو داد دیتا ہوں کہ آپ نے اتنے کم وقت میں اتنے دبنگ کام کردیے اور تہلکے مچادیے جو آپ ہمارے دھرنوں میں کیا کرتے تھے۔ شیخ صاحب مجھے آپ میں یہ بات پسند آئی کہ جو بھی آپ کر رہے ہیں وہ عام آدمی کے لئے کر رہیں ہیں۔ پہلے انگریزوں نے ہماری عوام کو دیمک کی طرح کھوکھلہ کیا اور اب ہمارے سیاست دانوں نے بھی وہی ریت اور رواج اختیار کر لیے ہیں، پاکستان میں جو کام ہوا وہ صرف امیروں کے لئے غریب کو ہر عام سہولت سے محروم کیا گیا۔
ٹیکس کا پیسہ صرف غریب دے رہا ہے امیر ٹیکس ہی نہیں دیتی انڈائریکٹ ٹیکس دے کر غریبوں پر مزید بھوج دیا گیا ہے، بیرون ملک میں ٹیکس لے کر عوام کو ہی فائدہ پہنچایا جاتا ہے ہمارے ملک میں سب اُلٹا ہے ٹیکس لے کر حکمران بادشاہت کے لئے استعمال کرتے رہے پر انشاءاللہ اب نہیں ہوگا؛ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے ریلوے میں ۲۳ ہزار میرٹ پر نوکریاں دینے کا اعلان کردیا ہے جلد ہی اخباروں میں اشتہار آجائے گا۔ مزید جاننے کے لئے ویڈیو میں دیکھیں: