شیخ رشید نے ریلوے میں ایسی زبردست تبدیلیوں کا اعلان کیا کہ پاکستانی قوم خوشی سے جھوم اٹھی


شیخ رشید نے پاکستان ریلوے میں تبدیلی لانے کا وعدہ کر لیا. ریلوے میں ایسی زبردست تبدیلیوں کا اعلان کیا کہ پاکستانی قوم خوشی سے جھوم اٹھی. پاکستان ریلوے میں کیا کیا تبدیلی لائی جائیگی، ریلوے خسارے پر کس طرح قابو پایا جائیگا، ریلوے ملازمین کو کیا الاؤنسز دیے جائیں گیں، وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے اہم نکتوں پر نظر ڈالیں

  • تمام اسٹیشنز کو ویل ڈیزائن کیا جائیگا
  • ہر اسٹیشن پر کم از کم تین ایلی ویٹر لگائیں جائیں گیں
  • معذور افراد کے لیے اسپیشل پیکج بنایا جائیگا
  • ریلوے کے تمام اسکولوں اور ہسپتالوں کو نجی شراکت داری میں دیا جائیگا
  • ہسپتالوں میں غریبوں کے لیے وافر مقدار میں دوائیاں مہیا کی جائیں گیں
  • پانچ فائیو سٹار ہوٹلوں کے لیے ہمارے پاس زمین موجود ہے، اس پر ہوٹل تعمیر کیے جائیں گیں
  • تمام ریلوے کی زمین پر درخت لگائے جائیں گیں
  • کراچی سے لیکر پشاور تک تمام ٹریک پر دونوں اطراف میں درخت لگاۓ جائیں گیں
  • ریلوے اسٹیشنوں کے ساتھ ٹاپ کلاس پلازاس اور فوڈ سٹریٹس بنائی جائیں گیں
  • ریلوے کی ای ٹکٹنگ نظام کو بہتر بنایا جائیگا
  • فوری طور پر 30 ریلوے اسٹیشنز کو اپگریڈ کیا جائیگا، ان میں سب سے پہلے چکلالہ اور مارگلہ کا اسٹیشن ہے
  • ریلوے کی 606 خراب کوچز میں سے جو بلکل ناکارہ کوچز ہیں انکو نیلام کیا جائیگا
  • کوچز باہر سے امپورٹ کرنے کے بجائے، سب کام پاکستان میں ہی ہوگا
  • تمام میڈیا ہاؤسز کو دعوت دیتا ہوں کہ اپنی ڈیجیٹل اسکرینز ریلوے اسٹیشنز پر لگائیں اور براہ راست تمام میڈیا کو کہتا ہوں کہ ہماری خامیوں پر کھلے طریقے سے بات کریں. ہمیں مشورہ دیں تاکہ اپنی خامیوں کو دور کر کے مزید بہتری لاسکیں
  • شیخ رشید نے کہا کہ میں تمام ریلز کو اوپن کرتا ہوں، جو انویسٹمنٹ کرنا چاہتا ہے وہ میرٹ پر آئے اور ریلز کے شعبے میں انویسٹمنٹ کرے
  • اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں
  • تمام لوگ جو ریلوے کی زمین پر قابض ہیں، مہربانی کر کے زمین چھوڑ دیں اور جو ریلوے کے ملازمین چھ چھ لاکھ تنخواہیں وصول کرنے کے باوجود ریلوے کے لیے کوئی کام نہیں کرسکے، انھیں پیغام ہے کہ وہ نوکری چھوڑ کر گھر بیٹھے
  • ریلوے ملازمین مسافروں کے ساتھ مل کر چلیں گیں
  • ریلوے ٹرینوں میں جدید ٹریک نصب کیے جائیں گیں تاکہ مؤثر مانیٹرنگ کی جاسکے
  • ریلوے اخراجات میں 15 فیصد کمی کی جائیگی
  • ریلوے میں کوئی کوتاہی اور نالائقی برداشت نہیں کی جائیگی
  • ریلوے میں کرپشن کے تمام کیسز نیب کو بھیجے جارہے ہیں
  • جس جس جگہ ریلوے نے کام نہیں کیا وہاں کام کیا جائیگا، مجھے بہت دکھ سے کہنا پڑھ رہا ہے کہ رسال پور میں بلکل کام نہیں کیا گیا، اب وہاں پر ترقیاتی کام کیا جائیگا
  • شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریلوے کو اپنے پاؤں پر کھڑی کر کے دکھائیں گیں اور تمام قرضے اتاریں گیں
  • ریلوے کے گریڈ 4 کے ملازمین کے لیے بڑے شہروں میں 5 ہزار گھر بناۓ جائیں گیں
  • شیخ رشید نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اسی سال عوام ریلوے کو بلکل بدلہ دیکھے گی اور میں اسی سال ریلوے کو خسارے سے نکال دوں گا
  • لاہور سے اسلام آباد ڈبل ریلوے ٹریک بنایا جائیگا اور 5 گھنٹوں کا سفر ڈھائی گھنٹے میں طے کیا جائیگا