حکومت نے میڈیا کو لگام دینے کی تیاری کر لی ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ اب الیکٹرونک میڈیا اور اخبارات کو دیکھنے کے لیے الگ الگ نگران ادارے نہیں ہوں گیں بلکہ ایک ہی ایسا مضبوط ادارہ بنائیں گیں جو پوری طرح سے سب پر نظر رکھ سکے. دیکھا جائے تو سوشل میڈیا نے الیکٹرونک میڈیا کی کافی حد تک اجارہ داری ختم کر دی ہے لیکن پھر بھی ہم اسکی اہمیت سے ابھی انکار نہیں کر سکتے.
تفصیل کے مطابق ملک میں پیمرا اور پریس کونسل الگ الگ ادارے ہیں جو الگ الگ اپنا کام کر رہے ہیں. فواد چوہدری کے مطابق انکو ختم کر کے ایک ایسا ادارہ بنائیں گیں جو اخبارات، الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا پر ہر طرح سے نظر رکھے گا. انھوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کی ضرورت اس لیے پیش آئی ہے کیونکہ اب اخبارات الیکٹرونک میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا بھی ایک بڑی طاقت بنتا نظر آرہا ہے.
پیمرا میں اعلیٰ پروفیشنل اور تعلیم یافتہ افسران اپنی خدمات سرانجام دیں گیں. یہ لوگ سچائی سے سب پر نظر رکھیں گیں. اس بات سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ فواد چوہدری اخبارات، الیکٹرونک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی لگام دینا چاہتے ہیں. کیونکہ آپکو معلوم ہے کہ سوشل میڈیا پر غلط پروپیگنڈا ہوتا رہتا ہے اور جھوٹی بے بنیاد خبریں تیزی سے وائرل ہوتی رہتی ہیں یعنی یلو جرنلزم کو تیزی سے فروغ مل رہا ہے. اس طرح رائی کا پہاڑ بن جاتا ہے. تحریک انصاف کی حکومت یہ ختم کرنے کی بھر پور کوشش کرے گی.