مشرف کی ساری تنخواہیں بھی ملا لیں تب بھی اتنی جائیداد نہیں بنا سکتے، سابق صدر پاکستان کو بلایا جائے


سپریم کورٹ پاکستان نے این آراوکیس میں سابق صدر پرویزمشرف کے ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کرلیں. چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مشرف کی ساری تنخواہیں ڈال دیں تب بھی اتنی جائیدادنہیں بناسکتے، سابق صدر کوبلائیں،خود آکروضاحت پیش کریں۔

مزید تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے این آر او کیس کی سماعت کی،  پرویز مشرف کے وکیل اخترشاہ نے بیان حلفی جمع کرادیا. بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ پرویزمشرف دبئی میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں،سابق صدرکے پاس بیرون ملک 3 گاڑیاں ہیں،مشرف کے غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ میں 92 ہزار 100 درہم ہیں،مشرف کے بیرون ملک اثاثوں کی مالیت 5.4 ملین درہم ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مشرف کی ساری تنخواہیں ڈال دیں تب بھی اتنی جائیدادنہیں بناسکتے، سابق صدر کوبلائیں،خود آکروضاحت پیش کریں. سابق صدر کے وکیل نے کہا کہ مشرف نے بتایاکہ پیسے پاکستان سے نہیں کمائے،انہوں نے بیرون ملک لیکچرزدے کر پیسے کمائے. چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرویزمشرف کوسعودی عرب سے بھی تو تحفے ملے ہیں،ان کے پاکستان میں موجود اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کریں،پرویزمشرف کے ذرائع آمدن کی تفصیلات بھی دیں.چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سابق صدراپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی 10 روزمیں جمع کرائیں۔۔