اپوزیشن لیڈر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہبازشریف نے صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون کیا ہے، جس میں صدارتی الیکشن میں حمایت کیلئے پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے رابطوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلفونک رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے صدارتی الیکشن کی حکمت عملی سے متعلق بات چیت کی۔ اس موقع پراپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر شہبازشریف کو آصف زرداری کے مئوقف سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پرشہبازشریف نے مولانا فضل الرحمن کومشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی سے صدارتی الیکشن تک رابطے بحال رکھے جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے صدارتی الیکشن کیلئے ایک امیدوار ہواور وہ تمام جماعتوں کامتفقہ امیدوارہونا چاہیے۔
واضح رہے مولانا فضل الرحمن نےآصف زرداری سے گزشتہ روزملاقات کی تھی، جس میں مولانا فضل الرحمن نے آصف زرداری سے صدارتی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا ساری اپوزیشن جماعتیں میرے ساتھ ہیں،،اعتزاز احسن کے نام پراتفاق رائے کیلئے خلوص دل سے کام کیا، تاہم آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن کوصاف جواب دے دیا۔
آصف زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدارتی انتخاب لڑیں گے، مولانا صاحب! اعتزاز احسن کی حمایت کریں۔ لیکن آصف زرداری نے انہیں مایوس کردیا اور حمایت کرنے سے صاف انکار کردیا۔ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمن نے میڈیا کی طرف ہاتھ ہلایا اور مسکراتے ہوئے روانہ ہوگئے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے مئوقف اپنایا کہ اعتزاز احسن کودستبردار کرایا جائے اور میری حمایت کی جائے۔اپوزیشن تقسیم ہوئی توفائدہ پی ٹی آئی کوہوگا۔مشترکہ امیدوار لانے سے صدارتی الیکشن جیت سکتے ہیں۔