وہ پانچ اشیاءجو مسافر ائیرپورٹس پر سب سے زیادہ بھول جاتے ہیں، ان کے ساتھ کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات

news-1442333471-1633_large

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ نے کبھی اس امر پر غور کیا ہے کہ وہ کون سی ایسی چیزیں ہیں جو عموماً مسافر ایئرپورٹ پر بھول جاتے ہیں اور پھر ان چیزوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟ باقی ایئرپورٹس کے بارے میں تو حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان نے 5اشیاءکی ایک فہرست جاری کی ہے جو مسافر عموماً وہاں بھول جاتے ہیں۔ اس فہرست میں موبائل فون، پرس، گھڑیاں، چشمے اور ہینڈ بیگ شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ہمیں عام طور پر یہی پانچ چیزیں ہی ایئرپورٹ پر لاوارث ملتی ہیں۔ جب عملے کو یہ لاوارث اشیاءملتی ہیں تو وہ فوری طوری پراس چیز سے اس کے مالک کی شناخت کی کوئی چیز تلاش کرکے اسے ڈھونڈنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن عموماً اس کے مالک نہیں ملتے اور ہمیں اس وقت کا انتظار کرنا پڑتا ہے جب اس چیز کا مالک خود ہم سے رابطہ کرے۔“

مزید پڑھیں: امریکی فضائی کمپنی نے غلطی سے لاس اینجلس سے جزائر ہوائی کیلئے دوسرا مسافرطیارہ بھیج دیا
ترجمان نے بتایا کہ ”اگر ایئرپورٹ پر ہمیں رقم گری ہوئی ملے تو وہ پولیس کے حوالے کر دی جاتی ہے، جب اس رقم کا مالک ہم سے رابطہ کرے تو ہم پولیس کو اطلاع دے دیتے ہیں اور وہ مناسب تفتیش کے بعد رقم مالک کے حوالے کر دیتی ہے۔باقی تمام اشیاءایئرپورٹ کے سٹور میں رکھی جاتی ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایئرپورٹ پر جو چیز بھی میں اس کا باقاعدہ طور پر اندراج کیا جائے تاکہ جونہی مالک ہم سے رابطہ کرے ہم اس کی بہتر طریقے سے مدد کر سکیں۔