اسلام آباد ( نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم حسین کو پاکستان بھیجا اس بات کا انکشاف مقامی نیوز چینل کے حوالے سے کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے سربراہ اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان آنا نہیں چاہتے تھے جبکہ ان کی طبعیت بھی ناساز تھی ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم جانتے تھے کہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان کے متعلق معلومات جمع کررہے ہیں تاہم قریبی دوست زرداری کے دباﺅ پر انہیں پاکستان آنا پڑا ۔