اسلام آباد(روزنامہ۔۔۔۔۔03ستمبر 2015) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ توانا پاکستان پراجیکٹ کے تحت اسکولوں میں بچوں کو بسکٹ، دودھ اور دیگر خوراک کی فراہمی کے دوران ہونے والی کروڑوں روپے کی کرپشن کو چھپانے کیلئے تمام ریکارڈ غائب کردیا گیا۔ پبلک اکاﺅنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونیئرسید نوید قمر کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔