حج کیلئے غیرقانونی طورپر آنیوالوں کو سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

news-1441277033-4591

اسلام آباد(روزنامہ اپنی پی ایس پی ۔۔۔۔۔03ستمبر 2015)سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر بغیر اجازت کے حجاج میں شامل ہونے والوں کے خلاف ماضی کی نسبت زیادہ سخت پالیسی اپناتے ہوئے ان تمام چور دروازوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن سے اندرون اور بیرون ملک سے لوگ بغیر اجازت کے حجاج میں شامل ہونے کی کوششیں کرتے رہے مکہ ریجن کے پولیس چیف میجر جنرل مسعود بن فیصل العدوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیرقانونی طورپر حج کے لیے مکہ مکرمہ میں داخل ہونے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی اور کسی شخص کو بغیر اجازت چور راستوں سے حجاج میں شامل ہونے کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔