اسلام آباد(روزنامہ ۔۔۔۔۔03ستمبر 2015) ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر عدالت نے ڈی جے بٹ پر فرد جُرم عائد کر دی. فرد جُرم عائد کرتے ہوئے عدالت نے 10 ستمبر کو استغاثہ گواہان کو بھی طلب کر لیا ہے. دوسری جانب ڈی جے بٹ نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے فرد جُرم عائد ہونے پر صحت جُرم سے انکار کر دیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ میں آج صبح سے عدالت کے باہر موجود ہوں تاہم عدالتی عملے کے بلانے پر فوری طور پر عدالت میں پیش ہوا. واضح رہے کہ پی ٹی آئی دھرنوں سے شہرت پانے والے ڈی جے بٹ پر ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی اور دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا.