پاکستان کی بیٹی نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہونہار پاکستانی طالبہ شہربانو تجمل حسین ملک نے برطانیہ کی ’لندن یونیورسٹی‘ ٹاپ کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ دی نیوز کے مطابق شہربانوں نے یونیورسٹی کے رواں سال کے انٹرنیشنل لاءگریجوایشن پروگرام میں ٹاپ کیا جس میں 180ممالک سے 50ہزار طلبہ شریک تھے۔ شہربانو نے پروگرام میں فاصلاتی شرکت کی۔ اس نے انسٹیٹیوٹ آف لیگل سٹڈیز لاہور میں رجسٹریشن حاصل کی تھی جو یونیورسٹی آف لندن کے اشتراک سے کورس کرواتا ہے۔یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آف انڈرگریجوایٹ لاز سائمن ایسکے کا کہنا تھا کہ ”یونیورسٹی آف لندن کے اس فاصلاتی پروگرام میں 180ممالک سے 50ہزار طلباءو طالبات نے شرکت کی تھی جن میں شہربانو نے سب سے زیادہ نمبر لیے ہیں۔ یونیورسٹی کے ایم او او سیز پروگرام میں بھی دنیا بھر سے 14لاکھ طلبہ شرکت کر رہے ہیں اور یوں یہ دنیا کا سب سے بڑا کلاس روم ہے۔“اپنی کامیابی پر شہربانو کا کہنا تھا کہ ”میں نے فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ گریجوایشن کی ہے۔ میں نے جیورسپروڈینس اینڈ لیگل تھیوری، پبلک انٹرنیشنل لائ، یورپین یونین لائ، ٹورٹ لاءاور اسلامک لاءمیں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔ میرے کالج کی طرف سے مجھے بہترین معاونت ملی اور میرے بہترین اساتذہ نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی جس کی وجہ سے میں اس مقام تک پہنچ پائی۔“آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے
جن میں شہربانو نے سب سے زیادہ نمبر لیے ہیں۔ یونیورسٹی کے ایم او او سیز پروگرام میں بھی دنیا بھر سے 14لاکھ طلبہ شرکت کر رہے ہیں اور یوں یہ دنیا کا سب سے بڑا کلاس روم ہے۔“اپنی کامیابی پر شہربانو کا کہنا تھا کہ ”میں نے فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ گریجوایشن کی ہے۔ میں نے جیورسپروڈینس اینڈ لیگل تھیوری، پبلک انٹرنیشنل لائ، یورپین یونین لائ، ٹورٹ لاءاور اسلامک لاءمیں 70فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ہیں۔ میرے کالج کی طرف سے مجھے بہترین معاونت ملی اور میرے بہترین اساتذہ نے ہر قدم پر میری رہنمائی کی جس کی وجہ سے میں اس مقام تک پہنچ پائی۔“آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے