وزیراعظم عمران خان نے سدھو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھارتی قیادت کیلئے واضح پیغام جاری کردیا


نوجت سدھو پاکستان کیا آئے بھارتیوں تو تو آگ ہی لگ گئی تازہ ترین خبر کے مطابق انڈیا میں سدھو پر غداری کا مقدمہ بھی درج کیا جاسچکا ہے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان آنے پر بھارتیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تاہم اب وزیراعظم عمران خان خود ہی ان کے دفاع کیلئے میدان میں آ گئے ہیں اور بھارتیوں کیلئے واضح پیغام جاری کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ”تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے پاکستان آنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا مشکور ہوں۔ وہ امن کے سفیر تھے جنہیں پاکستانیوں نے بے پناہ محبت دی۔ بھارت میں جو لوگ سدھو پر تنقید کر رہے ہیں وہ خطے میں امن کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ امن کے بغیر ہمارے لوگ ترقی نہیں کر سکتے۔۔۔“آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے