اسلام آباد (آن لائن/روزنامہ 2ستمبر2015) ایک ہم پیش رفت کے طور پر برطانیہ نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری کی فنڈنگ کا اعلان کر دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوببے کے بعض حصوں کی مالی مدد کرے گا اور راہداری کے برھان حویلیاں ایکسپریس کی تعمیر کی فنڈنگ کرے گا اور یہ فنڈز 121.6 ملین ڈالرز کی مالیت پر مشتمل ہیں ۔ایشیائی ترقیاتی بنک اور برطانوی ترقیاتی ادارے ( ڈی ایف آئی ڈی ) 59 کلومیٹر حسن آباد حویلیاں ایکسپریس وے پروجیکت کو 327 ملین ڈالرز مشترکہ طور پر فراہم کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے کہ لندن پاکستان میں انفراسٹرکچر پروجیکٹ کی فنڈنگ کرے گا ۔ کیونکہ اس کی توجہ تاریخی طور پر سماجی سیکٹرز پر ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پہلی دفعہ یہ ہوا ہے کہ برطانوی ترقیاتی ادارہ ( ڈی ایف آئی ڈی) پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور مشترکہ منصوبوں میں مالی مدد فراہم کرے گا ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ سے اعتراضات کے باوجود برطانیہ نے چین کی سربراہی میں ایشیائی ترقیاتی بنک میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ چین نے واشنگٹن میں موجود عالمی بنک کے مقابلے میں قائم کیا ہے دریں اثناء سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر بھی کہہ چکے ہیں کہ اقتصادی راہداری سے پاکستان عالمی سطح پر اہمیت اختیار کرے گا۔