اے ٹی ایم استعمال کرنے والے یہ خطرناک خبر ضرور پڑھ لیں


امریکی کی خفیہ  سروس کے ادارے نے خبردارکیا ہے کہ دنیا میں موجود سب سے بڑے عالمی ہیکرز نے ایک منصوبہ بنایا ہے جس میں دنیا بھر کے اے ٹی ایم مشینوں کو نشانہ بنایاجائے گا ۔ اور کروڑوں روپوں کی ڈکتی کی جائے گی ۔

امریکی اخبار کے مطابق امریکی ادارے ایف بی آئی نے بینکوں کو ایک خصوصی مراسلہ بیجھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک عالمی سطح پر موجود ہیکرز نے ایک حملے کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں بینکوں کے اےٹی ایم سسٹم کو نشانہ بنایا جائے گا جس کے بعد بہت بڑی تعداد میں جعلی ٹرانزیکشن کی جائے گی ۔ اور اس کے بعد انہیں پکڑنا بھی نا ممکن ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے بینک جن کا اپنا سیکیورٹی سسٹم بہتر نہیں یا تھرڈ پارٹی پر انحصار کرتے ہیں ان کو اس حملہ کا نشانہ بنائے جانے کا زیادہ امکان ہوگا ۔ یہ حملہ کسی وقت بھی ہو سکتا ہے ۔