آج قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر پہلے ہوا، جس میں قائد اعوان کا انتخاب ہوگیا. قائد اعوان کے لیے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے درمیان مقابلہ تھا. عمران خان کو آخر کار 22 سالہ محنت کا پھل مل گیا اور یہ ملک کے 22 ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے.
آج کے اس اجلاس میں عمران خان نے 176 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 96 ووٹ لیکر بازی ہار گئے. پیپلز پارٹی کے بھی قومی اسمبلی میں 54 اراکین تھے تاہم انہوں نے ن لیگ کو ووٹ نہ دیا.
آج کے اس اجلاس میں خوش آئند بات یہ سامنے آئی ہے کہ جب شہباز شریف اعوان میں پہنچے تو انھوں نے خورشید شاہ، راجا پرویز اشرف، اور بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا. شہباز شریف جب اپنی نشست کے قریب پہنچے تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خود اپنی نشست سے اٹھ کر شہباز شریف کے پاس آئے اور شہباز شریف سے مصافحہ کیا. دونوں کے درمیان مختصر سی بات چیت بھی ہوئی جسکے بعد عمران خان اپنی نشست پر واپس جابیٹھے.