نواز شریف کی احتساب عدالت پیشی، لیگی کارکنان غلط گاڑی پر پھول برساتے رہے


انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں نے لیگی کارکنان کو چکمہ دے دیا. تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو دوسری پیشی کے لیے راولپنڈی اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت میں بکتر بند گاڑی کے بجائے لینڈ کروزر میں لایا گیا. لیکن بچارے لیگی کارکن انتہائی سیکیورٹی میں لائی گئی بکتر بند گاڑی پر پھول برساتے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے لگاتے رہے. جبکہ اس گاڑی میں سابق وزیراعظم نواز شریف نہیں بلکہ ان سے ملتا جلتا شخص شلوار قمیض میں بٹھایا گیا تھا. اسی دوران نواز شریف کو مرکزی گیٹ سے لینڈ کروزر میں احتساب عدالت جلدی سے پہنچا دیا گیا.

مزے کی بات یہ ہے کہ جیل اسکواڈ سخت سیکیورٹی، ہارن بجاتی، لائٹیں گھوماتی گاڑیاں بکتر بند گاڑی کے آس پاس تھیں. اسی لیے لیگی کارکنان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا. لیگی کارکنان خاص طور پر مریم اورنگزیب بکتر بند گاڑی کے سامنے ڈٹ کر کھڑی ہو گئیں کہ اپنے قائد کی ایک جھلک دیکھیں گیں اور انکے ساتھ کئیں دوسری لیگی خواتین بھی موجود تھیں جو اپنے قائد کے استقبال کے لیے خاردار تاروں پر بھی گر پڑیں. لیگی کارکنان کو تو علم ہی نہیں تھا کہ جس گاڑی پر وہ پھول برسا رہے ہیں اس میں نواز شریف نہیں بلکہ ان سے ملتا جلتا کوئی اور آدمی تھا.

احتساب عدالت کے عقبی دروازے پر یہ تماشا جاری تھا، کہ اچانک مرکزی گیٹ سے دو لینڈ کروزر اور ایک سیکیورٹی کار نواز شریف کو لیکر احتساب عدالت پہنچ گئے. اسکے فورن بعد لیگی کارکنان بکتر بند گاڑی کو چھوڑ کر مرکزی گیٹ پر آگئے لیکن انکو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی.