پاکستان تحریک انصاف کی طرف سےعمران خان کے بطور وزیر اعظم حلف اٹھانے کی تقریب میں دنیا بھر سے مختلف لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔ جن میں بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی ہے ۔ جن کو خصوصی دعوت دی گئی کہ وہ پاکستان میں آئے اور اس تقریب میں شرکت کریں ۔ دعوت نامہ ملنے کے بعد سدھو پاکستان ایمبیسی گئے اور ویزہ کے لئے اپلائی بھی انہوں نے کیا ۔ جہاں کچھ ہی دنوں میں ان کو ویزہ جاری کر دیا گیا ۔ جس کے بعد سدھو نے انڈین ایمبیسی سے اجازت طلب کی لیکن کئی ہفتے گزرنے کے بعد بھی ان کو اجازت نہیں ملی ۔ اور تاحال وہ انتظار کر رہے ہیں ۔ یعنی وہ خود ہی اپنے ملک کی ہٹ دھرمی کا شکار ہو چکے ہیں ۔ یاد رہے اس تقریب میں شرکت سے سنیل گواسکر انکار کر چکے ہیں ۔ اور عامر خان نے پہلے ہی یہاں آنے سے انکار کر ڈالا ہے۔ اب کہا جا رہا ہے کہ ممکن نہیں کہ پاکستان میں سدھو بھی آجائے ۔