ایک دیانت دارآدمی پورے ملک کی کھایہ پلٹ سکتا ہے ۔ مولانا طارق جمیل ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کسی گلی میں ایک دیانت دار سپاہی کی ڈیوٹی لگائی جائے تو جرائم ختم ہو جاتے ہیں ایک تھانے میں کوئی دیانت دار آدمی آجائے تو علاقے سے جرائم ختم ہوجاتے ہیں ۔ میری عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے مجھےخیبر پختون خواہ میں ہونے والے کاموں کے بارے میں بتایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سے پولیس کو سیاسی اثر سے آزاد کر دیا ہے جس کے بعد اس علاقے میں 70 فیصد جرائم ختم ہوگئے ہیں ۔ اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ اگر ملک میں ایک ایسا لیڈر سامنے آجائےجو کہ دیانت دار ہو وہ اس ملک کی تاریخ کا رخ موڑ سکتا ہے ۔ اس لئے اگر کوئی دیانت دار آدمی آرہا ہوتو اس کی ٹانگیں مت کھنیچے بلکہ اس کی مدد کریں ۔