کیپٹن صفدر کس حال میں ہے گرفتاری کے بعد پہلی فوٹیج سامنے آگئی


جیل میں کچھ دن رہنے کے بعد یہ خبر آئی کہ ناقص غذا کی وجہ سے کیپٹن صفدر کی حالت خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اور وہاں ان کے ٹیسٹ لئے گئے ۔ میڈیکل بورڈ کو انتطار تھا کہ ان کے ٹیسٹ ہونے کے بعد ہی ان کی صحت کے بارے میں کچھ کہا جا سکے گا ۔ آج ان کی ٹیسٹ رپوٹس میڈیکل بورڈ کو موصول ہوئی ہے جس  کے جائزے کے بعد میڈٰکل بورڈ کا کہنا تھا کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے کیونکہ ان کی ای سی جی رپورٹ، شوگر رپورٹ اور جگر ، گردے کی رپورٹس بھی نارمل ہے ۔ جب کہ کولیسٹرول کی کمی کے لئے ڈاکٹرز نے ان کو مشورہ دیا ہےکہ وہ بالکل سادہ غذا استعمال کریں ۔ ان کی حالت پہلے خراب تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب اس میں بہتری آرہی ہے ۔ یاد رہے کہ اس کیس میں ان کو ایک سال جب کہ ان کی بیوی مریم نواز کو سات سال کی قید ہوئی ہے ۔ جب کہ میاں نواز شریف کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے

https://www.youtube.com/watch?v=IDTMGPz5-TI&t=1s