کے پی کا نیا وزیر اعلی پہلی بار کیمرے پر ۔


حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر سے کامیابی سمیٹتے ہوئے قومی اسمبلی میں 116 نشستیں حاصل کی اور حیرت انگیز طور پر خیبر پختون خواہ میں بھی انہوں نے حکومت بنا ڈالی ہے ۔ ان کے دور حکومت میں پچھلے وزیر اعلی پرویزخٹک تھے ۔ لیکن اس بار خیبر پختون خواہ کے لئے ایک نئے وزیر اعلی کا چناؤ کیا گیا ہے  ۔ یہ وزیر اعلی محمود خان ہے جنہوں نے سوات سے اپنی قومی اسمبلی کی نشست حاصل کی ۔ یہ گزشتہ حکومت میں صوبائی وزیر برائے کھیل تھے لیکن غبن کی وجہ سے ان سے وزارت لے کر کسی اور کو سونپ دی گئی تھی ۔ اس بار ان کو جیتنے کے بعد پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کا وزیر اعلی بنا دیا گیا ۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے شکر گزار ہے کہ ان پر انہوں نے اعتماد کیا ۔ اور وہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائےگے اور اس صوبہ کے تمام وسائل کو بروئے کار لاتےہوئے اس صوبہ کی تقدیر بدل ڈالے گے