عمران خان اس قوم کی آخری ا مید ہے خدارا انہیں اپنی سیکیورٹی کم نہیں کرنی چاہئے ۔ اینکر فیصل قریشی کی درخواست ۔ اینکر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مخصوص پارٹیوں سے ہٹ کر ایک نئی پارٹی وفاق میں حکومت بنانے جا رہی ہے ۔ عمران خان کو لوگوں نے اس امید پر چنا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا دھارا بدل دے گا ۔ یہ پاکستان کی آخری امید ہے اور ایسے بہت سارے لوگ ہے جو کہ پاکستان کو کامیاب ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتے اور ان کی کوشش ہوگی کہ کیسے عمران خان کو راستے سے ہٹا دیا جائے ۔ کل جب میں نے ان کو پشاور میں بغیر سیکیورٹی کے گھومتے ہوئے دیکھا تو مجھے بہت زیادہ ڈر لگا کہ کہیں ان کو کچھ ہو نہ جائے ۔ میری عاجزانہ درخواست ہے کہ عمران خان اپنا پروٹوکول بے شک کم کریں لیکن اپنی سیکیورٹی کو ہر گز کم نہ کریں ۔