غیر شادی شدہ افراد کے لئے بری خبر ۔ اب شادی کرنے والوں کو منہ دکھائی دینے سے پہلے ایف بی آر کو منہ دکھائی دینا پڑے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پا کستان کے محکمہ شماریات اور ٹیکس نے ایک نئی قسم کی ٹیکس کو متعارف کروایا ہے ۔ جس میں کسی بھی ہا ل میں شادی کرنے والے دلہے کو ایف بی آر کو 20 ہزار کو ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑے گا ۔ اور اسی طرح دلہن کے والدیں کو بھی 20 ہزار روپے کی ادائیگی کرنی پڑے گی ۔ یہ ٹیکس حال ہی میں لگایا گیا ہے ۔
اس کے ساتھ کسی بھی قسم کی تقریبا کرنے والے کو سب سے پہلے ایف بی آر کا پیٹ بھرنا ہوگا اس کے بعد ان کی تقریب ہوگی ۔ یاد رہے پاکستان میں جہیز کی لعنت کی موجودگی ، غربت ، اور آمدن کے ذرائع کم ہونے کی وجہ سے شادی کے پروگرامات دیر سے ہوتے ہیں ۔ اب اس ٹیکس کی وجہ سے جن کو شادی کرنے کی خواہش تھی وہ بھی ختم ہو جائے گی ۔