خوب بارشیں! محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی. محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں بارشوں کی نوید سنا دی. یعنی بارشیں ہی بارشیں ہوں گیں. گرمی اور حبس سے ستاۓ شہری سکھ کا سانس لیں گیں. گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا اور موسم خوشگوار ہو جائیگا. تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بارشیں ہونے جارہی ہیں. آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا میں (مالا کنڈ، پشاور، کوہاٹ، ہزارا). پنجاب میں (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصلآباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی آئی جی خان). سند میں (حیدر آباد، لاڑکانہ، سکھر، میر پور خاص، ٹھٹھہ). اسکے علاوہ گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے.
ان سب پیشنگوئیوں کے مطابق کراچی کے میئر وسیم اختر نے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ساحل سمندر پر جاتے هوئے احتیاط کریں اور اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں. سمندر میں نہانے نہ جائیں. سمندر پر تیز اونچی لہریں اٹھنے کے باعث خدانخواستہ کوئی بھی حادثہ پیش آسکتا ہے. اس لیے میئر کراچی وسیم اختر نے سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی ہے اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے لائف گارڈز کو بھی ساحل سمندر پر چاق و چوبند رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حالات کا سامنا آسانی سے کیا جا سکے. اور امید ہے کہ سب لوگ بھی میئر کراچی کے ساتھ اس معاملے میں تعاون کریں گیں.