پنجاب میں افسران کی طرف سے استعفوں کی بارش ۔ محکمہ جا ت میں افسروں کی کمیابی ۔ ادارے اب بغیر افسران کے چلنے لگ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ہار کے بعد پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنتی ہوئی نظر آرہی ہے ، جس کی وجہ سے ن لیگ کے دور میں تعینات کئے گئے افسران میں بے یقینی کی کیفیت ہے ۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے مستقبل کو بچانے کے لئے استعفے دینے شروع کر دئے ہیں
اور ایسا لگ رہا ہے ۔ جیسے کسی خاص مقصد کے تحت یہ اسعفیں دئے جارہے ہیں ۔ جب کہ کہا جا رہا ہے کہ یہ افسران وہ ہے جو کہ سفارش پر بھرتی ہوئے تھے عمران خان کے انتقامی کاروائی کی وجہ سے ان کو خطرہ تھا اس وجہ سے استعفے دے رہے ہیں ۔